مسٹر بش! آپ نے لاکھوں لوگوں کو مارا، امریکی فوجی سر محفل بھڑک اٹھا‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عراق میں تعینات سینئر امریکی فوجی مائیک پرسنر کی سر عام سابق امریکی صدر بش پر چیخنے اور انہیں مورد الزام ٹھہرانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں مائیک پرسنر کو سابق امریکی صدر کی تقریر کے دوران آڈیٹوریم میں چیختے چلاتے اور الزام عائد کرتے سنا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں مائیک پرسنر کو طیش میں زور زور سے بش سے سوال کرتے سنا جاسکتا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ’مسٹر بش آپ ان مرنے والے لاکھوں عراقی باشندوں سے معافی کب مانگیں گے جو آپ کے جھوٹ کی وجہ سے مرگئے؟‘مائیک پرسنر نے بش سے سر عام مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حوالے سے جھوٹ بولا۔‘انہوں نے نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو تباہ کرنے والے دہشت گرد حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے 9/11 کے رابطوں کے بارے میں جھوٹ بولا، آپ نے عراق کے لیے خطرہ ہونے کے حوالے سے جھوٹ بولا۔‘اس موقع پر ویڈیو میں بش کی آواز سنی جاسکتی ہے جس میں ان کا کہنا ہے ’بیٹھ جائیں بیٹھ کر بات کریں۔‘اس کے باوجود مائیک پرسنر کے غصے میں کوئی کمی نہ آسکی انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے مجھے 2003 میں عراق بھیجا، میرے دوست مرچکے ہیں آپ نے لوگوں کو مارا ، آپ نے جھوٹ بولا آپ کو معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔‘بعد ازاں مائیک پرسنر کو وہاں موجود عملے کے افراد زبردستی گھسیٹ کر باہر لے گئے۔عراق امریکی جنگ سے تقریباً 2 لاکھ عراقی شہری ہلاک ہوئےخیال رہے کہ مارچ 2003 میں امریکی فوج نے عراق پر حملہ کیا تھا تاکہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے عراق کے مبینہ ہتھیاروں کو تباہ کیا جائے اور صدام حسین کی حکومت کا خاتمہ کیا جائے۔عراق امریکی جنگ میں تقریباً 2 لاکھ عراقی شہری ہلاک ہوئے تھے، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 2003 سے 2011 کے دوران اتحادی افواج کے ہاتھوں ہر 10 میں سے 6 عام عراقی شہری کی ہلاکتیں ہوئیں۔امریکی محکمہ دفاع کی ویب سائٹ کے مطابق اس دوران امریکی افواج میں ساڑھے 4 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا: آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں تصدیق
بنوں: تھانے اور ایک گھر پر مسلح افراد کا ڈرون حملہ، خاتون جاں بحق
ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
پہلے مزاحمت پھر مفاہمت، مذاکرات سے بہتر صورتحال نکل آتی ہے: پرویز الہٰی
سابق صدر عارف علوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
فاطمہ جناح پاکستانی خواتین کیلئے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہیں: مریم نواز
شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث پشاور کے ہسپتال منتقل
اسلام آباد: عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر