نریندر مودی کے دوست کی بندرگاہ سے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی

نئی دہلی:(نیشنل ٹائمز) انڈیا کے معروف بزنس مین گوتم اڈانی کے زیر انتظام ریاست گجرات کی منڈرا بندرگاہ سے 210 ارب روپے مالیت کی تین ہزار کلوگرام ہیروئن پکڑے جانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پراسرار خاموشی موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور ان کے کردار کے بارے میں انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔بھارت کے کثیر الاشاعت روزنامہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر خطیر مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی ہے جو افغانستان سے دو کنٹینرز کے ذریعہ بھارت بھیجی گئی اور جسے اڈانی پورٹس اور خصوصی اقتصادی زون لمیٹڈ پہنچایا گیا۔اے پی پی رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات میں مودی کے حلقہ سے تعلق رکھنے والا گوتم اڈانی بھارت میں کارگو کی نقل و حرکت کے ایک چوتھائی کا مالک ہے۔ ملک میں 13 بندرگاہوں کا کنٹرول اس کے پاس ہے جو گجرات، مہاراشٹرا، گووا، کیرالہ، آندھراپردیش، تامل ناڈو اور اڑیسہ میں ہیں۔نریندر مودی کے بندر گاہ میں 25 فیصد حصہ کی اطلاعات نے بھی بہت سے حلقوں کو چونکا دیا ہے اور بھارت میں منشیات کی سمگلن کے فروغ میں ان کے کردار کے بارے میں انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر