سکھوں کے قتل کا الزام: نریندر مودی کو امریکی عدالت کا سمن جاری

نیویارک(نیشنل ٹائمز): امریکی عدالت نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو سکھوں کے قتل سے متعلق کیس میں سمن جاری کر دیا ہے۔بھارتی وزیراعظم کو یہ نوٹس سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ نیویارک کے جج جان کرونن نے جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ سکھ فار جسٹس نے رواں ماہ 17 ستمبر 2021ء کو امریکی عدالت میں ایک کیس فائل کیا تھا جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے جج کیتھرین پارکر کو اس مقدمے کا انچارج نامزد کر دیا گیا ہے، دونوں فریق جج کے روبرو پیش ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ”سکھ فار جسٹس” امریکا سمیت دنیا بھر میں سکھوں کی ایک نمائندہ تنظیم ہے جس نے نریندر مودی کے دورہ امریکا کے دوران احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے۔اس کے علاوہ امریکا میں مقیم کشمیریوں نے بھی جنرل اسمبلی میں نریندر مودی کے خطاب کے دوران مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔سکھ تنظیم کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے کسانوں پر طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا جس سے کم از کم 600 سکھ کسان نے اپنی جانیں گنوا دیں۔خیال رہے کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں۔ انھیں اس دورے کی دعوت امریکی صدر جوبائیڈن نے دی تھی۔



  تازہ ترین   
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر