اداکار عدنان ٹیپو کی فوج میں سلیکشن ہوگئی تھی؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے کامیڈین اداکار عدنان ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز سے پہلے فوج میں اُن کی سلیکشن ہوگئی تھی لیکن وہ وہاں سے بھاگ آئے تھے۔اداکار عدنان ٹیپو حال ہی میں ایک ویب پروگرام میں بطورِ مہمان شریک ہوئے جہاں اُنہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’دیگر پاکستانیوں کا طرح مجھے بھی ایک کرکٹر بننے کا بہت شوق تھا لیکن افسوس میرا یہ خواب پورا نہ ہوسکا۔‘عدنان ٹیپو نے کہا کہ ’میں نے سوچا سی ایس ایس کرلوں، پھر میں نے پاک فوج جوائن کرنے کے لیے آئی ایس ایس بی میں پی ایم اے – ایل سی کا ٹیسٹ دیا۔اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے ٹیسٹ پاس کیا اور تقریباََ آرمی میں میرا سلیکشن ہوگیا تھا کہ میں وہاں سے بھاگ گیا اور پھر میں ’بھگوڑوں‘میں شامل ہوگیا۔‘اداکار نے کہا کہ ’میرے بڑے بھائی پاک آرمی میں بطورِ میجر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور اُنہیں دیکھ کر مجھے لگتا تھا کہ میں بھی فوج کی زندگی باآسانی گُزار لوں گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔‘عدنان ٹیپو نے کہا کہ ’فوج کی زندگی بہت مشکل تھی، اسی لیے میں وہاں سے بھاگ گیا۔‘اُنہوں نے اداکاری کے شعبے کے حوالے سے کہا کہ ’لوگ میری اداکاری دیکھ کر مجھے ایک کامیاب اداکار کہتے ہیں لیکن میں اس کے بالکل برعکس سوچتا ہوں۔‘عدنان ٹیپو نے کہا کہ ’میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ میں کامیاب نہیں بلکہ ایماندار اداکار ہوں کیونکہ میں ہر کردار کے لیے سخت محنت کرتا ہوں۔‘



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر