30 سال تک سعودی عرب میں پڑھانے والے فلپائن کے مسلمان مبلغ کا انتقال ہو گیا

ریاض ( نیشنل ٹائمز) 30 سال تک سعودی عرب میں پڑھانے والے فلپائن کے مسلمان مبلغ انتقال کر گئے ، محمد دیلبینیا نے کینسر کی جنگ ہارنے سے پہلے 30 ہزار لوگوں کو اسلام قبول کرنے میں مدد کی۔ عرب میڈیا کے مطابق ریاض کے قریب البطحاء سوسائٹی میں واقع کال اینڈ گائیڈنس سوسائٹی نے فلپائنی مبلغ شیخ محمد دیلبینیا کا سوگ منایا ، جو 30 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے سفر کے بعد گزشتہ روز ریاض میں انتقال کر گئے تھے ، اس دوران انہوں نے تقریباً 30 ہزار سے زائد لوگوں کی اسلام قبول کرنے میں مدد کی۔ سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دیلبینیا جگر کے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ، اس موذی مرض کے ساتھ طویل جنگ کے بعد ان کا انتقال ہوگیا ، ان کی نماز جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد ریاض کی مسجد عتیقہ میں ادا کی جائے گی اور ان کی میت منصوریہ قبرستان میں دفن کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائنی مبلغ نے 30 سال قبل سوسائٹی کے البطحاء کے دفتر میں اسلام قبول کیا تھا ، جس کے بعد سے انہوں نے دفتر میں سرکاری مبلغ کی حیثیت سے کام کیا اس دوران انہوں نے 30 ہزار سے زائد مرد اور خواتین کے مذہب تبدیل کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر