میدان میں سر اٹھا کر رکھیں، وزیراعظم کا قومی ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا مشورہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو کارنر ٹائیگرز کا لقب د یتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی آخری دم تک لڑتا رہتا ہے اور ہار نہیں مانتا، کھلاڑیوں کو میدان میں کندھے اٹھا کے رکھنے چاہئیں،شیروں کی طرح کھیلنا ہے ، وزیراعظم نے ٹیم کو گھبرانا نہیں کا بھی مشورہ دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے اپنا کرکٹ کا تجربہ شیئر کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کا مورال اور اعتماد کی حوصلہ افزائی کی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تقریباہر کھلاڑی کے ساتھ الگ الگ گفتگو کی ۔وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کو میدان میں کندھے اٹھا کے رکھنے کا کہا، وزیراعظم نے کھلاڑیوںسے گفتگو میں کہا کہ جب کھلاڑیوں کے کندھے گرے ہوئے دیکھتے ہیں تو بہت برا تاثر جاتا ہے۔ انکا کہناتھا ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن آخری گیند تک ہار نہیں ماننی چاہیے۔کھلاڑیوں کو جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں کرکٹ کھیلنی چاہیے، ذرائعمخالف کھلاڑی کو آٹ کرنے پر زیادہ مناسب خوشی منانی چاہیے، کھلاڑی آخری دم تک لڑتا رہتا ہے اور ہار نہیں مانتا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ٹیم کو کارنر ٹائیگرز کا لقب دے دیا اور کہا کہ کارنر ٹائیگرز کی طرح آپ لوگوں نے پرفارمنس دینی ہے، 92 کپ کی طرح ،وزیراعظم نے کپتان بابر اعظم کو بھی عمران خان کی خاص ہدایات کیں اور کہا آپ نے ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرنا ہے، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور شیروں کی طرح کھیلنا ہے۔وزیراعظم نے ٹیم کو گھبرانا نہیں کا بھی مشورہ دے ڈالا۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا ملاقات کے حوالے سے کہناتھا کہ وزیراعظم نے بھارت کے خلاف میچ کے حوالہ سے کہا کہ خوف کے بغیر جارحانہ کرکٹ کھیلیں ۔ وزیراعظم نے بھارت کے خلاف میچ کے حوالہ سے کہا کہ چانسز سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔ سلیکشن میں وزیراعظم نے رشتہ داری کی بجائے میر ٹ کی تلقین کی ہے۔وزیر اعظم نے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ چیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹیم نے کو بتایا کہ عمران خان کی زیر قیادت بھارت کیخلاف 22 میں سے 21 میچز جیتے۔ وزیراعظم عمران خان نے بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا سیاسی یتیموں نے غیر ملکی دورے منسوخ ہونے پر مذاق اڑایا۔ پاکستان سے کسی نے مودی کو فون نہیں کیا جو اس نے اٹھایا نہ ہو۔کیا کوئی شرم رکھنے والا پاکستانی یہ طعنہ دیگا کہ بھارتی وزیراعظم پاکستانی وزیراعظم کا فون نہیں اٹھاتا۔نواز شریف کا بیان انتہائی شرمناک ہے۔قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، سینیٹر فیصل جاوید اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ شریک تھے ۔ ملاقات کا آغاز قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعارف سے ہوا۔وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے حوالے سے ٹپس بھی دیں۔اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں سے اپنے کرکٹ کیرئیر کے تجربات شیئر کئے ۔وزیر اعظم نے کہا اللہ تعالی نے کامیابی کے اصول وضع کر رکھے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر