کورونا پھیل گیا، 15 اپریل تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے کورونا کے بڑھتے وار کے باعث نیا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کاروباری مراکز کو رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام کاروبار رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی ہوگی۔ اس کا اطلاق ایک ماہ یعنی 15 اپریل تک کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تفریحی مقامات بھی شام 6 بجے اپنی سرگرمیاں بند کرنے کے پابند ہونگے جبکہ تمام سرکاری اور نجی اداروں میں صرف پچاس فیصد سٹاف کو ہی کام کرنے کی اجازت ہوگی، ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورینٹس کے اندر کھانا نہ کھانے کی پابندی برقرار رہے گی، صرف کھانا پیک کرکے ساتھ لے جانے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کسی علاقے میں وبائی مرض پھیلنے کا خطرہ ہوا تو اس میں لاک ڈاؤن لگانے کا انھیں مکمل اختیار ہوگا۔خیال رہے کہ پورے ملک خصوصاً پنجاب میں عالمی وبا کی تیسری لہر نے اپنے وار کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ برطانوی قسم کا یہ وائرس آہستہ آہستہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔انہیں خطرات کے پیش نظر آج سے لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں کاروباری سرگرمیوں کو شام 6 بجے سے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس مرض کے تدارک کیلئے تمام حفاظتی اقدامات اختیار کریں، ماسک پہنچیں، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور ایک دوسرے کیساتھ کم از کم 6 فٹ کا فیصلہ رکھیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر