پھلوں کے چھلکوں سے جراثیم کش پٹیاں تیار

سنگاپور سٹی(نیشنل ٹائمز)پھلوں کے چھلکوں سے زخم کی جراثیم کش پٹیاں بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (این ٹی یو) نے وہاں کے مشہور پھل ڈوریان کے چھلکے سے ہائیڈروجیل بنائے یں۔سنگاپوراوردیگرعلاقوں میں ڈیوریان نامی پھل بڑی رغبت سے کھایا جاتا ہے اور اس کا چھلکا بڑی تعداد میں جمع ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس کا چھلکا خشک کرکےسیلیولوز کے پاؤڈر میں تبدیل کیا۔ اسے فریج میں رکھا گیا اور اگلے مرحلے میں گلیسرول سے ملاکراس نرم ہائیڈروجل میں ڈھالا گیا۔ ہائیڈروجل پانی سے بھرے نرم پھائے ہوتے ہیں اور طب میں بڑے پیمانے پر استعمال ہورہے ہیں۔’صرف سنگاپور میں سالانہ ایک کروڑ بیس لاکھ ڈیوریان پھل کھائے جاتے ہیں، اگرچہ اس کی تیس میں سے صرف چند اقسام ہی کھائی جاسکتی ہیں لیکن میٹھے کسٹرڈ کے ذائقے والے پھل میں عجیب و غریب بو بھی ہوتی ہے۔ چھلکے کی بڑی مقدار ماحول میں جمع ہوتی رہتی ہے۔ اب اس کے چھلکے اور سوئے پھلیوں تک کے چھلکوں سے طبی پٹیاں (بینڈیج) تیار کی گئی ہیں،‘ این ٹی یو نے پروفیسر ولیم نے کہا۔اچھی بات یہ ہے کہ ڈیوریان اینٹی بایوٹکس پٹیاں، روایتی پٹیوں کے مقابلے میں زخم کے اطراف کو ٹھنڈا اور نم رکھتی ہیں۔ دوسری جانب یہ مہنگی اینٹی بیکٹیریا پٹیوں کا بہترین حل ہے کیونکہ ان میں دھاتی مرکبات کی معمولی مقدار شامل کی جاتی ہے جو بہت مہنگی ثابت ہوتی ہے۔ان سب کے باوجود انسانوں پر اس کا استعمال ابھی قدرے دور کی بات ہوگی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر