طالبان نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر کرنے کی درخواست دیدی

کابل(نیشنل ٹائمز)طالبان نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا مستقل مندوب مقرر کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ دیا۔امارت اسلامیہ افغانستان نے اقوام متحدہ میں ترجمان سہیل شاہین کو اپنا مستقل مندوب مقرر کرنے کے خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کو خط بھی لکھا گیا ہے۔طالبان کا خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست کے لیے حریف درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں امریکا، چین اور روس بھی شامل ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اگر کمیٹی سہیل شاہین کے حق میں فیصلہ دیتی ہے تو اقوام متحدہ میں اشرف غنی دور سے افغانستان کی نمائندگی کرنے والے غلام اسحاقزئی کو نشست چھوڑنا پڑے گی تاہم کمیٹی کے فیصلے تک وہ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ترجمان سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں طالبان کی اس درخواست کے جواب میں دنیا افغانستان میں تمام اقوام اور طبقات پر مشتمل مخلوط حکومت اور کابینہ میں خواتین کی شمولیت سمیت انسانی حقوق کو یقینی بنانے جیسے مطالبے رکھ سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر