پاکستانی پرچم اتارنے والا طالب گرفتار، واقعے پر معذرت خواہ ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

کابل(نیشنل ٹائمز)امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امدادی سامان لانے والے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے طالب کو گرفتار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے پر افسردہ اور برادر اسلامی ملک سے معذرت خواہ ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امدادی ٹرک سے پاکستان کا پرچم اتارنے کے واقعے پر پاکستانی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے پر امارت اسلامیہ کی پوری کابینہ افسردہ ہے۔نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی بتایا کہ امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے طالب کو غیر مسلح کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے اور طالبان عدالت کے ذریعے سزا بھی دی جائے گی۔دو روز قبل پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان سے لدے 17 کنٹینرز طالبان رہنما مولوی مبارز افغانی کے حوالے کیے تھے اور اس موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک مسلح طالب کو امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم کو اتارتے اور طالب سمیت کئی شہریوں کی پرچم کو پھاڑنے یا جلانے کا ارادہ ظاہر کرتے دیکھا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر