ابراہیم رئیسی نے امریکی پابندیوں کو انسانیت کیخلاف منظم جرائم قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو انسانیت کے خلاف منظم جرائم قرار دیا ۔ایران اور مشرق وسطی پر عائد امریکی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران اسی صورت میں ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میں حصہ لے گا ، جب وہ پابندیاں ختم کرنے کا باعث بنیں ۔ایرانی صدر نے ملک کے جوہری پروگرام کا یہ کہہ کر دفاع کیا کہ یہ پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس کی ملک کے دفاعی حکمت عملی میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔دوسری جانب ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔رجب طیب ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ترکی کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔ کشمیر میں 75 سالوں سے جاری بھارتی ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ سماجی ڈھانچے کی پرواہ کیے بغیر افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا ۔ افغانوں کے ساتھ یک جہتی جاری رکھیں گے ۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر