اداکارہ سارہ علی خان کو کشمیر کی خوبصورتی بھاگئی

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کو کشمیر کی خوبصورتی بھا گئی انہوں نے کشمیر سے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔سارہ علی خان ان دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے دنیا کے خوبصورت مقامات کا سفر کررہی ہیں۔ مالدیپ کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے کے بعد اب سارہ خان نے کشمیر سے اپنی چند خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔سارہ علی خان کو کشمیر کی خوبصورتی نے بے حد متاثر کیا ہے اور انہوں نے تصاویر کے ساتھ فارسی میں شعر لکھ کر کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے فارسی شعر کا انگریزی میں بھی ترجمہ لکھا ہے’’اگر زمین پر جنت ہے تو صرف یہ ہے ، یہ ہے، یہ ہے‘‘ اپنی پوسٹ میں سارہ علی خان نے کشمیر، جنت، امن کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بڑی بیٹی ہیں۔ حالانکہ ان کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور سیف علی خان کرینہ کپور سے دوسری شادی کرچکے ہیں لیکن سارہ خان کے کرینہ کپور سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔سارہ علی خان نے بھی اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکارہ بننے کو ترجیح دی۔ انہوں نے 2018 میں فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر