طالبان اقوام متحدہ میں نمائندگی کے لیے اپنا سفیرمقررکرنے کے خواہشمند

کابل(نیشنل ٹائمز)طالبان نے اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے بات چیت کے لیے اپنا سفیرمقررکرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے رابطے کے لیے طالبان نے دوحہ میں مقیم اپنے ترجمان سہیل شاہین کوسفیرمقررکرنے کے خواہش کا اظہارکیا ہے۔ اس سلسلے میں افغان طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کوخط بھی لکھا گیا ہے جس کی تصدیق سیکرٹری جنرل کے دفترنے بھی کردی ہے کہ طالبان نے اعلی سطح کی بحث میں حصہ لینے کی گزارش کی ہے۔دوسری جانب افغان طالبان کی اس خواہش کے بعد اقوام متحدہ میں پہلے سے موجود افغان سفیرغلام اسحاق زئی کو پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے۔ انتونیو گوتیریس کے ترجمان کے مطابق اسحاق زئی اب افغانستان کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ غلام اسحاق زئی معزول کی گئی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے سفیر مقررکیے گئے تھے۔ترجمان سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست کے لیے حریف درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں امریکا، چین اور روس جیسے ممالک شامل ہیں۔ترجمان سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں طالبان کے سفیر کی قبولیت اس گروپ کی بین الاقوامی پہچان کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا جو معاشی طوربھی بہتری کا سبب ہوگا۔ اوراسی طرح ہی دنیا کے دیگر ممالک بھی افغانستان میں جامع حکومت اور خواتین سمیت شہریوں کے حقوق کے احترام کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر