امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی کلاسز میں پرموٹ کرنے کا آپشن برقرارہے،وزیرتعلیم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ عالمی وبا کے کیسز کم نہ ہوتو سکول بند ہی رہیں گے ، امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کرنے کا آپشن برقرار ہے ۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہناتھاکہ سکولوں میں امتحانات کی وجہ سے کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اگر کورونا سے حالات زیادہ خراب ہوئے تو کچھ بھی ممکن ہے ، اگر بڑھتے کورونا کیسز میں کمی نہ آئی تو سکلو بند رکھنے کا آپشن موجود ہے ۔واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے سات بڑے شہروں میں آج سے تعلیمی اداروں کو پندرہ دن کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔ جن میں اسلام آباد ، فیصل آباد ، لاہور ، گجرات ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور شامل ہیں ۔ معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہناتھاکہ تفریحی پارک شام چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہے اور ان صوبوں میں پچاس فیصد طلبہ تعلیمی اداروں مییں حاضری دیتے رہیں گے ۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر