پنجاب میں برسوں سے عائد نئی سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام پر پابندی ختم

لاہور(نیشنل ٹائمز)بزدار حکومت کے کان کنان کی فلاح وبہبود اورشعبہ کان کنی میں انقلابی اقدامات کی بدولت مالی سال2020-21 میں 10.19ارب روپے سے زائد ریکارڈ ریونیو وصولی ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کان کنی کے وسائل کا بھرپور اور بہتر استعمال یقینی بنایا جائے گا۔کنسٹرکشن سیکٹر کے فروغ کیلئے سیمنٹ سیکٹر پر عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور پنجاب میں نئی سیمنٹ فیکٹریوں کیلئے22نئے این او سی جاری کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال میں 10 سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے این او سی جاری ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے مزید این او سی کے اجراء کا عمل جاری ہے۔ نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے لاکھوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ پسماندہ علاقوں میں نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے معاشی ترقی ہوگی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ نمک اور کوئلے کی صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک ارب 64کروڑ روپے ریونیو وصولی کی گئی ہے۔ نمک کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے 21راک سالٹ ایکسپلوریشن لائسنس جاری کئے گئے۔ کوئلے کی 4اورنمک کی 8مائنز کے آغاز سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ کوئلہ کی کان کنی پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے اور کوئلہ کے 20بلاکس کے نیلام عام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بروقت معلومات فراہم کرنے کیلئے منرل کیڈسٹرل سسٹم لایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے ای،فائٹنگ اورآفس آٹو میشن سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا نفاذ کیا گیا ہے۔ مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے تحت45ان سروس تربیتی کو رسز شروع ہو چکے ہیں اور 3000 ورکرز کی پروفیشنل ٹریننگ کرائی گئی۔ پنجاب سکول آف مائنز کٹاس میں جدید سہولیات سے آراستہ ان سروس ٹریننگ اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔ مائن سیمپل ٹیسٹنگ لیبارٹری خوشاب کو بحال اور بہتر بنایا جا رہا ہے۔ خوشاب اورمیانوالی اور خوشاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز کے نئے دفاتر بنائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کان کنوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ یقینی بنانے کیلئے قابل قدر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے معائنہ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کر دی گئی۔کان کنی کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے سرگودھا پل111پر ریسکیوا سکواڈ قائم کر دیا گیا ہے۔کان کنان کے بچوں کیلئے سکالر شپ کی مد میں 300فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔کان کنان کے 5600بچوں کو سالانہ تعلیمی وظائف کی مد میں 8کروڑ 50لاکھ روپے دیئے گئے۔معذورکان کنوں کو6000روپے ماہانہ کی خصوصی گرانٹ دی جا رہی ہے۔میانوالی کے علاقے مکڑوال میں 10بیڈز پر مشتمل مائنزلیبر ویلفیئرہسپتال بنایا گیا ہے۔کوہ سلیمان سمیت دور دراز علاقوں میں کان کنوں کے علاج معالجے کیلئے 6 مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسریاں بنائی جا رہی ہیں۔ضلع چکوال میں کان کنوں کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کان کنوں کو پینے کے صاف پانی کیلئے بستی ڈاہر،مکڑ والا اورچواسیدن شاہ میں 3واٹر سپلائی سکیمیں اورآراو پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر