لاہور ہائیکورٹ میں پیشی، شہباز گل کو انڈے ،تھپڑ پڑ گئے

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل کو انڈے مارے گئے۔ ن لیگ کے ایک کارکن نے تھپڑ بھی مارا۔ جس کے بعد لیگی کارکن پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان نے تشد کیا۔لیگی کارکن نے شہباز گل پر انڈا پھیکنے کی کوشش کی۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں ۔شہباز گل نے کہا کہ انھوں نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے ۔ ہم غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے صرف سیاست کریں گے ، ہم ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے ، ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے ۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر جوتا مارا تھا ۔ جس کی مریم نواز سمیت پی ڈی ایم کے باقی رہنماؤں نے بھی مذمت کی تھی ۔مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایک جوتے کے بدلے دس جوتے ماریں گے ۔ انہوں نے عمران خان کو وارننگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک دن آپ کی بھی سیکورٹی ختم ہونی ہے ۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر