ننگرہار میں طالبان کی گاڑی پر حملے میں بچہ جاں بحق اور 2 زخمی

ننگرہار: (نیشنل ٹائمز)افغان صوبے ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز صوبے ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کو ایک بار پھر بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے نائب کا کہنا ہے کہ دھماکہ جلال آباد شہر میں کیا گیا جس میں طالبان فورس کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کابل اور جلال آباد میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 طالبان اہلکار جاں بحق اور 20 سے زائد شہری زخمی ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر