پتہ چلنا چاہیے دورے کی منسوخی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ جاوید میانداد نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد ٗ کراچی (نیشنل ٹائمز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے اچانک ختم ہونے کا پتا چلنا چاہیے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے پیچھے کچھ نہ کچھ ہے، جب وزیر اعظم خود تمام تر یقین دہانیاں کروارہا ہے تو اور کیا رہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ کو آئی سی سی سے امید نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ وہ کچھ نہیں کر سکتی، آئی سی سی نے آج تک کسی ملک کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے ہمیں مکمل کہانی نہیں بتائی جا رہی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر سوئنگ کے سلطان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیان میں مایوسی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ یہاں ایونٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی موجود ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر