امریکا و نیٹو ممالک افغانستان کی تعمیر نو کا خرچہ اٹھائیں، روس، چین، ایران اور پاکستان کا مطالبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): روس،چین،ایران اور پاکستان نے امریکا اور افغان جنگ میں اس کے مغربی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کی تعمیر نو کی بنیادی ذمے داری اٹھائیں۔روس،چین،ایران اور پاکستان کے رہنماؤں نے امریکا سے طالبان کے ساتھ رابطہ کاری جاری رکھنے اور افغان طالبان سے عبوری حکو مت میں سب قومیتوں کی شمولیت، پڑوسی ممالک سے پرامن تعلقات اور انسداد دہشتگردی و منشیات کا مطالبہ کیا ہے۔امریکا اور طالبان سے یہ مطالبات دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کیے گئے،اجلاس کے موقع پر افغان ہمسایہ ممالک کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں بھی یہ مطالبات دہرائے گئے۔روسی صدر ولادی میر پوتن نے وڈیو لنک خطاب میں کہا کہ طالبان کو پرامن افغانستان اور معمولات زندگی برقرار رکھنے کے اپنے وعدوں کی تکمیل کیلیے شنگھائی تعاون تنظیم اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔انھوں نے امریکا سے افغان حکومت کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا تا کہ کابل کے نئے حکمران منشیات اور اسلحے کی فروخت نہ شروع کر دیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ 20 سالہ جنگ کے بعد افغانستان کی تعمیر نو امریکہ اور اسے کے اتحادیوں کی بنیادی ذمہ داری ہے جو اس ملک کی تباہ حالی کے ذمہ دار بھی ہیں۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر