کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف یوٹیوب کا بڑا اقدام

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) یوٹیوب نے کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق غلط معلومات پر مبنی ویڈیوز ڈلیٹ کر دیں۔اکتوبر سے لے کر اب تک یو ٹیوب 30ہزار غلط معلومات کی حامل ویڈیوز ڈلیٹ کر چکا ہے۔یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیوز ڈلیٹ کی گئی ہیں جو ورلڈ ہیلتھ اارگنائیزیشن کے اصولوں کے خلاف تھیں۔فروری 2020 سے لے کر اب تک یو ٹیوب 8 لاکھ کے قریب غیر میعاری ویڈیوز کو ڈلیٹ کر چکا ہے۔واضح رہے کہ اکتوبر میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ یوٹیوب پر کووڈ 19 ویکسینز کے حوالے سے جھوٹی اور گمراہ کن تفصیلات پر مبنی ویڈیوز کو ہٹایا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے ہر اس مواد پر پابندی عائد کی جائے گی جس میں عالمی ادارہ صحت یا کسی ملک کی طبی انتظامیہ کی سفارشات سے متضاد معلومات دی جائے گی۔کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس کی جانب سے ایسی ویڈیوز کو بھی ہٹانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے تحت ایسی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا جائے گا جن میں کہا جائے گا ککہ کووڈ 19 ویکسین سے لوگوں کی ہلاکت ہوسکتی ہے، یا وہ بانجھ پن کا شکار ہوسکتے ہیں یا یہ ایک ایسا ذریعہ ہوگا جو حکومتوں کو لوگوں میں نگرانی کرنے والی چپ نصب کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔یہ نئی پالیسی یوٹیوب کی کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن تفصیلاات کی روک تھام کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس سے قبل فیس بک کی جانب سے بھی اسی طرح کے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے منگل کو کہا تھا کہ وہ اینٹی ویکسین اشتہارات پر پابندی عائد کررہی ہے۔یوٹیوب کی جانب سے پہلے ہی ایسی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹایا جارہا ہے جو کووڈ 19 کی موجودگی سے انکار پر مبنی ہیں۔گزشتہ سال اپریل میں گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ کی جانب سے ایسی ویڈیوز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی تھی جس میں 5 جی کو کورونا وائرس کا باعث قرار دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر