شاہد سے شاہین تک : آفریدی 10 نمبر کٹ خاندان میں رہنے پر خوش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے نام و نمبر کی کٹ شاہین شاہ کو ملنے پر خوشی کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کی شرٹ شاہین آفریدی پہنیں گے۔شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ میں نے اس شرٹ کو بڑے اعزاز اور فخر کے ساتھ پہنا تھا، مجھے خوشی ہے کہ اب نمبر 10 جرسی شاہین پہنیں گے۔ جو اس کے حقدار ہیں۔سابق کپتان نے شاہین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ بلند پرواز رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔اس سے قبل شاہین آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا تھا کہ اب شاہد آفریدی کی شرٹ کے نمبر والی شرٹ ہی ان کی بھی ہوگی۔شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ کے 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین آفریدی پہلے ہی ’آفریدی‘ نام والی 10 نمبر کی جرسی پہنا کرتے تھے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ شاہین آفریدی سے طے پا چکا ہے، جس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن ایک ٹی وی شو میں پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے پہلے تو الحمداللہ کہا اور پھر دوسرے سوال کے جواب میں انشاءاللہ کہتے ہوئے اس نئے رشتے کی تصدیق کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر