پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو امریکاکی ہیں، ترجمان محکمہ خارجہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): امریکا کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کے مسئلے پر مسلسل پاکستان سے رابطے میں ہے، پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جوعالمی برادری اور امریکاکی ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستانی رہنماؤں اور ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ جاری ہے، رابطوں میں افغانستان کی صورتحال کا تفصیل سے ذکر ہوا، پاکستان کے نمائندے گزشتہ ہفتے جرمنی میں بھی موجود تھے، سب متفق ہیں کہ افغانستان میں گزشتہ 20برس کےحاصل کردہ فوائد ضائع نہ ہوں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ خصوصاً افغان خواتین، لڑکیوں کی تعلیم اور اقلیتوں کے حقوق متاثر نہ ہوں، افغانستان میں حاصل کردہ فوائد کا تحفظ ہم سب کے مفاد میں ہے، پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جوعالمی برادری اور امریکا کی ہیں، ان توقعات میں کابل سے نکلنے والوں کو محفوظ راہداری دینا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی یہی کہا کہ افغانستان میں وسیع اور اشتراکی حکومت بننی چاہیے، پاکستان اورخطےکےدوسرےممالک کو دیکھ رہےہیں کہ وہ اپنے بیانات اور وعدوں پر قائم رہیں، ان وعدوں میں افغان عوام کی سپورٹ بھی شامل ہے، اس مقصد کے لیے مثبت و تعمیری کردار ادا کیا جائے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر