14 سال کی عمر میں مجھے ریپ کا نشانہ بنایا گیا: اداکارہ سومی علی کا انکشاف

فلوریڈا(نیوز ڈیسک ) ماضی کی مقبول پاکستانی نژاد امریکی و بھارتی اداکارہ سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی استحصال جب کہ 14 برس کی عمر میں ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا گیا۔سومی علی کا شمار 1990 کی مقبول بولی وڈ ہیروئنز میں ہوتا ہے، انہوں نے سلمان خان، سنجے دت، سنیل شیٹھی اور متھن چکرورتی سمیت اس دور کے مقبول ہیروز کے ساتھ فلمیں کیں۔سومی علی نے تقریبا ایک درجن کے قریب بولی وڈ فلموں میں کام کیا تھا، وہ 1990 سے قبل 16 برس کی عمر میں فلموں میں کام کرنے کے لیے امریکا سے بھارت گئی تھیں۔سومی علی کی پیدائش کراچی میں ہوئی اور وہیں انہوں نے بچپن گزارا، جہاں انہیں کم عمری میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔ سومی علی 12 سال کی عمر میں اہل خانہ سمیت کراچی سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں، جہاں 14 برس کی عمر میں امریکا میں ان کا ’ریپ‘ ہوا۔سومی علی نے ڈیڑھ دہائی تک بھارت میں وقت گزارا اور 2000 کے بعد واپس امریکا چلی گئیں اور انہوں نے ’نو مور ٹیئرز‘ نامی این جی او بنائی۔سومی علی کا فلاحی ادارہ استحصال اور ہراسانی کی شکار خواتین کو مدد فراہم کرتا ہے۔سومی علی کی بھارت میں موجودگی کے دوران ان کے تعلقات سلمان خان سے رہے تھے اور دونوں کئی سال تک ایک ساتھ رہے۔لیکن اب سومی علی نے کئی سال بعد بچپن اور نوعمری میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعات سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 5 اور 9 سال کی عمر میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا جب کہ 14 برس کی عمر میں ان کا ’ریپ‘ ہوا۔’پیپنگ مون‘ کو دیے گئے انٹرویو میں سومی علی نے بتایا کہ جب بچپن میں انہیں پاکستان میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا، تب انہوں نے والدین کو بات بتائی مگر ان کے والدین نے انہیں خاموش ہوجانے کو کہا۔سومی علی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا سماج ایک جیسا ہی ہے، جہاں خاندانی عزت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ ماضی کی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یادداشتوں پر مبنی ایک کتاب لکھنا چاہتی ہیں، تاہم جیسے ہی وہ ماضی کو یاد کرتی ہیں تو انہیں رونا آتا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر