اب جذباتی نہیں رہا، زیادہ تلخ اور بدعنوان ہوگیا ہوں، گوندا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار گوندا کا کہنا ہے کہ اب وہ زیادہ بدعنوان اور تلخ ہوگئے ہیں جبکہ ماضی کا گوندا بہت پاک و صاف تھا۔ انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ان کے خلاف ایک سازش کی گئی جس میں انھیں سائیڈ لائن کرنے کے لیے فلموں میں اچھے کردار آفر نہیں کیے جاتے اور ان کی فلموں کی ریلیز میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں 1990 اور سن 2000 کے عشرے میں کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ اب وہ زیادہ کاروباری مزاج کے بن گئے ہیں اور جذبانی بنیادوں پر مسائل حل کرنے والے نہیں رہے ہیں۔ستاون سالہ گوندا سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ اب روحانیت پر یقین رکھتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ نہیں اب معاملہ اس کے برخلاف ہے، اب میں زیادہ بدعنوان اور تلخ ہوگیا ہوں۔اب پارٹیوں میں بھی جاتا ہوں، سگریٹ اور شراب نوشی کرتا ہوں، پہلے میرا جذباتی مزاج، میرے کام کی راہ میں حائل ہوجاتا تھا۔ لیکن اب میں جذباتی نہیں ہوتا اور حالات کے مطابق زیادہ عملی اور کاروباری انداز میں معاملات کرتا ہوں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر