فائیو جی ٹیکنالوجی اور طاقتور کیمرے کے ساتھ ’آئی فون 13‘ پیش کردیا گیا

سلیکان ویلی(نیشنل ٹائمز) ایپل کارپوریشن نے گزشتہ روز اپنی ایک خصوصی تقریب میں آئی فون 13 اور نیا آئی پیڈ منی دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں جن کی قیمت بالترتیب 1,067 امریکی ڈالر (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے) اور 1,077 امریکی ڈالر (ایک لاکھ 83 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔تفصیلات کے مطابق، ایپل کارپوریشن کی ان دونوں مصنوعات میں اسی کمپنی کا بنایا ہوا، طاقتور ’’ایپل اے 15 بایونک (5 نینومیٹر)‘‘ چپ سیٹ نصب ہے جبکہ گرافکس کےلیے ایک ’’ایپل جی پی یو‘‘ اس کے علاوہ ہے۔نئے آئی فون او ر آئی پیڈ منی، دونوں میں موبائل کمیونی کیشن کی جدید ترین اور سب سے تیز رفتار ٹیکنالوجی ’’فائیو جی‘‘ کی سہولت بھی موجود ہے۔ان کے علاوہ آئی فون 13 اور آئی پیڈ منی تقریباً ویسا ہی ہے کہ جیسے پچھلے سال متعارف کروائے گئے آئی فون اور آئی ٹیب تھے۔شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی قیمت بھی گزشتہ برس پیش کیے گئے آئی فون اور آئی پیڈ کے مقابلے میں کچھ خاص زیادہ نہیں۔گزشتہ روز آئی فون 13 اور آئی پیڈ منی کی آن لائن تقریبِ رونمائی کے بعد ان کے پری آرڈرز لینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ صارفین کو ان کی پہلی کھیپ 24 ستمبر تک بھیج دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر