معروف اداکارہ کے شوہر نے امریکہ میں عمر شریف کے علاج کی ذمہ داری اٹھا لی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)واشنگٹن میں پاکستانی امریکن ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے پہنچتے ہی علاج شروع ہو جائے گا۔ڈاکٹر طارق شہاب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لیجنڈری عمر شریف کے علاج میں ایک ہفتہ لگے گا۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف کو مکمل صحت یاب ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ سندھ حکومت نے علیل معروف کامیڈین عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی اس حوالے سے یقین دہانیکرا دی ہے۔عمر شریف ایئر ایمبولینس میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے، ان کے بیٹے جواد نے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور علاج کے اقدامات کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر شکایتوں میں بھی مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی کمزور ہو گئی ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ان کی تشویش ناک حالت کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر