خوردنی تیل، گھی کی قیمتوں میں کمی نہیں کر سکتے ٗ مینوفیکچررز کا حکومت کو صاف انکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان وناسپتی گھی اینڈ آئل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی مطالبے کو’تکنیکی اور ریگولیٹری نگرانی کی کمی کی بنیاد پر مسترد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی وی ایم اے کی جانب سے وزارت صنعت و خزانہ کو ارسال کیے گئے مراسلے میں آگاہ کیا گیا کہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جا سکتی جس کی بنیادی وجہ پام آئل کی بلند قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ ہے تاہم پی وی ایم اے نے حکومت کو 22ـ2021 کے بجٹ میں گھی اور تیل پر عائد نئے ٹیکسوں کو کم کرنے اور خوردہ فروشوں (ریٹیلرز) پر ریگولیٹری اتھارٹی نافذ کرنے کی تجویز دی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتیں ایک ہزار 225 فی ٹن ڈالر تھی، اس قیمت میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں تقریباً 50 ڈالر اضافہ ہوا۔پی وی ایم اے کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ تقریباً 40 ڈالر فی ٹن فریٹ چارجز وغیرہ کے طور پر لیا گیا ،پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں کم ہوکر 168 روپے رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں گھی اور تیل پر عائد اضافی ڈیوٹیاں واپس لینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس وعدے کو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا۔22ـ2021 کے بجٹ میں 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا جس میں غیر رجسٹرڈ خریداروں بشمول تھوک فروشوں (ہول سیلرز) اور خوردہ فروشوں کو گھی اور کوکنگ آئل کی فروخت پر 0.1 فیصد اور 0.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ ان پٹ سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ 90 فیصد پر بھی عائد کیا گیا تھا۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ ماہ پی وی ایم اے کو ہدایت کی تھی کہ برانڈڈ اور غیر برانڈڈ گھی/کوکنگ آئل کی قیمتیں تقریباً 270 سے 300 روپے فی کلو تک کم کی جائیں۔پی وی ایم اے کے مطابق پاکستان میں گھی اور تیل کی اوسط ماہانہ کھپت تقریباً 4 لاکھ ٹن ہے اور بقیہ طلب مقامی طور پر پیدا ہونے والے تیل کے بیجوں اور غیر منظم شعبے سے پوری کی جاتی ہے۔علاوہ ازیں بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل اور پام اویلین کی مانگ بڑھ رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر