روسی صدر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، قرنطینہ میں چلے گئے

ماسکو(نیشنل ٹائمز)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے عملے میں شامل متعدد افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونےکے بعد خود ساختہ تنہائی (سیلف آئیسولیشن) اختیار کرلی۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پیوٹن نے منگل کو ایک سرکاری میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کے دوران کہا کہ ان کے عملے میں شامل متعدد افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ آئیسولیشن اختیار کر رہے ہیں۔پیوٹن کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد میں ایک شخص ان کے انتہائی قریب تھا اور وہ گذشتہ دنوں دیگر متاثرہ افراد سے بھی رابطے میں رہا تھا۔اس حوالے سے روسی صدارتی آفس کریملن کا کہنا ہےکہ صدر پیوٹن بالکل صحت مند ہیں اور وہ وائرس کا شکار نہیں ہوئے، انہوں نے احتیاطی طور پر خود ساختہ تنہائی اختیار کی ہے۔خیال رہے کہ 68 سالہ پیوٹن کورونا کی روسی ویکسین سپوتنک V کی دوخوراکیں بھی لگواچکے ہیں۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ یہ ایک قدرتی تجربہ ہے، اب دیکھتے ہیں کہ سپوتنک ویکسین عملی طور پر کیسے کام کرتی ہے، میری اینٹی باڈیز کی سطح کافی بلند ہے، امید ہے سب ویسے ہی ٹھیک ہوگا جیسے کہ ہونا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق پیوٹن رواں ہفتے تاجکستان کا اہم دورہ نہیں کریں گے، جہاں افغانستان کے معاملے پر علاقائی سلامتی کے اجلاس ہونے ہیں، اب روسی صدر علاقائی سلامتی کے اجلاسوں میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حصہ لیں گے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر