سعودی عرب کی مساجد میں آنےوالے نمازیوں میں کرونا کیسز صفر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت ارشاد نے بتایا ہے کہ گذشتہ چار روز کے دوران مملکت کی مساجد میں آنےوالے نمازیوں میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے مساجد انتظامیہ اور نمازیوں کی طرف سے کرونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو سراہا اور کہا کہ حفاظتی پروٹوکول کا مقصد مساجد میں عبادت کے لیے آنے والے نمازیوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 216 ایام میں 2026 مساجد کی سینی ٹائزنگ کی گئی۔ اس دوران کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ادھر سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا کہ مملکت میں مجموعی طورپر حالیہ ایام میں کرونا کے کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر