ویرات کے بعد کپتانی کی ذمہ داری روہیت شرما کودیئے جانے کا امکان

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارتی کپتان ویرات کے بعد کپتانی کی ذمہ داری روہیت شرما کودیئے جانے کا امکان ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق روہیت شرما اپنی کپتانی میں ممبئی انڈینز کو 5 بار آئی پی ایل کا خطاب دلا چکے ہیں،دوسری طرف ویرات کوہلی نے بطور کپتان اب تک ایک بھی آئی سی سی تو کیا آئی پی ایل ٹرافی بھی نہیں جیتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اس بات کا اعلان خود کریں گے، کھلاڑی کے مطابق انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور وہ دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کے خواب کو ہی پورا کرنا چاہتے ہیں۔32 سالہ کوہلی اب تک 95 ون ڈے میچوں میں بھارت کی قیادت کر چکے ہیں، جن میں سے وہ 65 جیتے ہیں جبکہ 27 میں شکست ہوئی۔ ویرات کوہلی کی جیتنے کی شرح 70.43 فیصد ہے،کوہلی 45 ٹی 20 میں کپتانی کر چکے ہیں جن میں سے 27 میں فاتح رہے اور صرف 14 میں شکست ہوئی۔دوسری جانب 34 سالہ روہیت شرما نے 10 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی قیادت سنبھالی، ون ڈے میں ا?ٹھ جبکہ ٹی 20 میں 15 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔کوہلی کی کپتانی کی سب سے بڑی تنقید ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے آئی سی سی کی کوئی بھی اہم ٹرافی جیتنے میں ناکامی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر