چین جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار جہاز بنائے گا

بیجنگ(نیوز ڈیسک ): دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک چین نے اپنی بحریہ کی طاقت اور استعداد میں اضافے کے لیے جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار جہاز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے ملکی فوج کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس کے اوائل میں 2 سال کی تاخیر کے بعد دوبارہ تیاری کے مراحل سے گزرنے والا چوتھا طیارہ بردار جہاز جوہری توانائی سے چلنے والا ہو گا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ چین کا چوتھا طیارہ برادر جہاز اپنی تکنیک کے لحاظ سے منفرد ہوگا، اور اس میں استعمال کردہ ٹیکنالوجی ماضی میں کسی اور جہاز میں استعمال نہیں کی گئی ہوگی۔ تاحال چینی فوج یا حکومت کی جانب سے چوتھے طیارہ بردار جہاز کے جوہری توانائی سے چلنے کا دعویٰ سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی اس رپورٹ کی تردید کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت چین کے پاس 2 طیارہ بردار جہاز موجود ہیں اور تیسرا بھی بیڑے میں شامل ہونے کو تیار ہے، جب کہ 2 سال کی تاخیر کے بعد اب چوتھے طیارہ بردار جہاز کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ چین کی جانب سے یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب امریکا ہند بحرالکاہل خطے میں اس کے خلاف نئی صف بندی کررہا ہے۔ اس اتحاد میں امریکا کے ساتھ جاپان، آسٹریلیا اور بھارت شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر