خام تیل کی در آمد میں 27فیصد اضافہ،.61 8لاکھ ٹن ریکارڈ

کراچی(نیشنل ٹائمز)مقامی آئل ریفائنریوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے بعد گزشتہ ماہ اگست کے دوران خام تیل کی در آمد 27فیصد اضافے سے 8لاکھ ٹن سے بڑھ گئی۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگست میں خام تیل کی در آمد 8 لاکھ 61 ہزار ٹن سے زائد رہی جس میں سے دو لاکھ 32 ہزار ٹن خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر در آمد کیا گیا ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق مقامی ریفائنریوں نے ایل این جی کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں خام تیل کی در آمد بھی بڑھ گئی،اگست کے دوران پٹرول کی در آمد 22فیصد اضافے سے 5لاکھ59ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل کی در آمد 42 فیصد کے نمایاں اضافے سے دو لاکھ62ہزار ٹن سے زائد رہی ،گزشتہ ماہ ہائی اوکٹین کی در آمد 59فیصد کی کمی سے 5639ٹن رہی ،فرنس آئل کی در آمد اگست میں ایک فیصدکی کمی سے 3لاکھ19ہزار ٹن رہی ۔ اگست میں 11ہزار ٹن جیٹ فیول بھی در آمد کیا گیا ، نیفتھا کی بر آمد 134فیصد اضافے سے 19709 ٹن رہی۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر