سعودی عرب میں اہم شاہی فرامین جاری

ریاض(نیشنل ٹائمز) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تین شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی بادشاہ وفرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فرامین کے تحت انجینیئر ناصر بن عبدالرزاق النفیسی کو خادم حرمین شریفین نجی امور کے ادارے کے سربراہ کے منصب سے برطرف کیا۔شاہ سلمان نے عبدالعزیز بن ابراہیم بن حمد الفیصل کو النفیسی کی جگہ خادم حرمین شریفین نجی امور ادارے کا سربراہ بدرجہ وزیر تعینات کیا ہے۔اتوار کے روز جاری ہونے والے شاہی فرامین کے ذریعے انجینیئر ماجد بن محمد المزید کو سائبر سیکیورٹی نیشنل اتھارٹی کا گورنر بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا۔سعودی حاکم نے بدر بن عبدالرحمن القاضی کو کھیلوں کے وزیر کا نائب تعینات کیا۔ ایوان شاہی نے تین شاہی فرمان جاری کرکے ان پر عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر