محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس میں مزید اضافے کیلئے 5 سالہ سروے کی تیاریاں شروع کردیں

لاہور(نیشنل ٹائمز)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رواں سال پراپرٹی ٹیکس میں مزید اضافے کیلئے 5 سالہ سروے کے لئے تیاریاں شروع کردیں،سٹاف کوسروے کے لئے ٹریننگ کے عمل کا آغاز کردیاگیا، سروے مکمل ہونے کے بعد25 سے فیصد اضافہ متوقع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے لئے سروے پرکام شروع کردیا ہے۔ایکسائز حکام کے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے لئے5سال بعدسروے شروع کیاجارہاہے جس میں صوبہ بھرمیں سروے کے لئے ٹریننگ کاعمل بھی شروع ہوگیا ہے ۔پرائیویٹ کمپنی کے تعاون سے سروے کے لئے ٹریننگ کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں چھوٹے سٹاف کا ٹریننگ دے دی گئی جبکہ افسران کی رواں ہفتے مکمل کی جائے گی۔سروے کے بعدپراپرٹی ٹیکس میں25سے40فیصداضافہ ہوسکتا،سروے میں ہرسرکل کرمتعلقہ انسپکٹرجائیدادوں کی رینٹل ویلیوچیک کرتاہے ،5سال کی ویلیوکے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کیاجاتاہے جبکہ دوسری طرف تاجرپہلے ہی پراپرٹی ٹیکس میں رعایت ختم اور66فیصداضافے پرسراپااحتجاج ہیں،حکومت نے مطالبات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے ۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر