شوبزانڈسٹری میں وہ مائیں جو اپنے بیٹوں سے چھوٹی لگتی ہیں

کہتے ہیں کہ بیٹیاں پر لگا کر بڑی ہوتی ہیں لیکن انڈسٹری میں بیٹیاں ہوں یا بیٹے۔کچھ شوبز مائیں پر لگا کر چھوٹی سے چھوٹی ہوتی جاتی ہیں اور ان کے بیٹے بھی ان کے بڑے بھائی لگنے لگتے ہیں۔

کرن خان اپنے بیٹے کے ساتھ

کوکنگ شوز کی میزبانی کے ساتھ ساتھ کئی شوز میں مہمان اور میزبان کے فرائض انجام دینے والی کرن خان کو دیکھ کر تو لگتا ہے کہ ان کی ابھی شادی بھی نہیں ہوئی ۔لیکن کرن خان کی زندگی میں ایک بار نہیں بلکہ دو بار یہ دن آئے۔ان کی پہلی شادی سے ان کا بیٹا ہے جو اب نوجوان ہوچکا ہے اور اس کی گریجویشن کی تصاویر جب کرن خان نے شیئر کیں تو لوگوں نے دانتوں میں انگلی دبالی۔وہ اپنے بیٹے سے کافی چھوٹی لگ رہی تھیں اور کوئی کالج کی لڑکی سے زیادہ معلوم نہیں ہوتی تھی۔ان کی دوسری شادی بھی ہوئی لیکن اس سے ان کی کوئی اولاد نہیں اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ اب اکثر نظر آتی ہیں۔


شائستہ لودھی اپنے بیٹے کے ساتھ
مارننگ شوز کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی اب باقاعدہ اسکن کلینک چلا رہی ہیں اور ان کے بیٹے شافع واحدی ہربل پروڈکٹس کا بزنس بہت کامیابی سے کر رہے ہیں۔اپنی پہلوٹی کی اولاد کے ساتھ جب وہ اکثر کھڑی ہوتی ہیں تو یہ پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ بڑا کون ہے ۔۔۔شائستہ تو دن بدن اپنی عمر سے پیچھے جا رہی ہیں اور ان کی جلد کسی بچے کی طرح شفاف ہے۔کیونکہ شافع اب بڑے ہورہے ہیں اس لئے ان کے سامنے ان کی والدہ کسی چھوٹی کالج کی لڑکی جیسی ہی نظر آتی ہیں اور کوئی یقین نہیں کرسکتا کہ اس نازک سی لڑکی کے تین جوان بچے ہیں۔


رباب مسعود اپنے بیٹے کے ساتھ
ماڈل رباب مسعود کے ایک ہی بیٹے ہیں اور بہت کم ہی آج کل نظر آرہی ہیں۔ان سے ملاقات کرنی ہے تو سوشل میڈیا پر دوستوں کے کسی گروپ میں ہوسکتی ہے۔رباب مسعود اپنے بیٹے کے ساتھ کم تصاویر شیئر کرتی ہیں لیکن ان کے بیٹے اب یونیورسٹی میں ہیں اور اپنی والدہ سے بڑے نہیں تو ان کے برابر تو دکھائی دیتے ہیں کیونکہ اماں نے ابھی تک خود کو ایک ماڈل سے کم نہیں ہونے دیا اور اپنی زندگی کا وہی طریقہ رکھا ہے جو ماڈلنگ کے دور میں تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر