فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانااولین ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان

صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کی معاونت سے وزارت فوڈ سکیورٹی میں نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈیش بورڈ فعال کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے‘اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانااولین ترجیح ہے، زرعی اجناس کی پراسیسنگ کے حوالے سے خصوصی اقتصادی زونز پر خاص توجہ دی جائے،زرعی شعبے کی بہتری، پیداوار میں اضافے اور شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے مرتب کیے جانے والے میڈیم اور لانگ ٹرم منصوبوں کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی ایکشن پلان پیش کیا جائے،تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کی معاونت سے وزارت فوڈ سیکیورٹی میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈیش بورڈ فعال کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے،تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ریسرچ اداروں، یونیورسٹیوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان کوارڈینیشن کو مزید مستحکم اور اس حوالے سے مربوط نظام تشکیل دیا جائے۔

بدھ کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت زرعی شعبے میں اصلاحات خصوصاً زرعی پیداوار میں اضافے اور فوڈ سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیربرائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام، وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی عمر حمید خان و زرعی شعبے سے تعلق رکھنے والے متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔

اجلاس کو ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش چیلنجز، مختلف زرعی اجناس کی پیداوار کی موجودہ صورتحال، وزیرِ اعظم ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام پر پیش رفت اور مختلف اجناس کی پیداوار بڑھانے اور زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانااولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی بہتری، پیداوار میں اضافے اور شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے مرتب کیے جانے والے میڈیم اور لانگ ٹرم منصوبوں کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی ایکشن پلان پیش کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے مختلف اجناس کی پیداوار کے تخمینوں کے حوالے سے درست ، مستند اور قابل بھروسہ ڈیٹا کے حوالے سے ہدایت کی کہ تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کی معاونت سے وزارت فوڈ سیکیورٹی میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈیش بورڈ فعال کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ریسرچ اداروں، یونیورسٹیوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان کوارڈینیشن کو مزید مستحکم اور اس حوالے سے مربوط نظام تشکیل دیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ کے حوالے سے خصوصی اقتصادی زونز پر خاص توجہ دی جائے۔ زرعی اجناس میں پیداواری اضافے اور زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے دوست ملک چین کے تجربے سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کی مہارت اور تعاون کا بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعظم نے ایگروایکولوجیکل زونز کوازسر نو مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ زیتون، دالوں وغیرہ جیسی اجناس جن کی ضروریات درآمد کے ذریعے پوری کی جاتی ہیں کسانوں کو ایسی اجناس کی طرف راغب کیاجائے اور اس ضمن میں ان کو تمام مطلوبہ معاونت فراہم کی جائے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر