ایران عرب جنگجوؤں کو ڈرون اڑانے کی تربیت دے رہا ہے، اسرائیل

تل ابيب: (نیشنل ٹائمز)اسرائیل نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی کے جنگجوؤں کو ڈرون اڑانے کی تربیت دے رہا ہے۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی غانتس کا کہنا ہے کہ تہران اصفہان شہر کے نزدیک واقع ہوائی اڈے پر یمن، شام، عراق اور لبنان سے تعلق رکھنےوالے غیر ملکی جنگجوؤں کو ڈرون اڑانے کی تربیت دے رہا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ مبینہ الزام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عمان میں ایک ماہ قبل اسرائیلی آئل ٹینکر پر ہونے والے ڈرون حملے کی وجہ سے ایران کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے تفتیش کا سامنا ہے۔تل ابیب میں رچ مین یونیورسٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایران اصفہان کے جنوب میں واقع کاشان ہوائی اڈے کو اس مقصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، جب کہ ایران غزہ کی پٹی پر ڈرون تیار کرنے کی مہارت بھی منتقل کر رہا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا ہمارے پاس کاشان کے رن وے پر کھڑے ڈرونز کی سیٹلائیٹ تصاویر بھی موجود ہیں۔ایران کی جانب سے اسرائیلی وزیر دفاع کے اس بیان پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر