اقوام متحدہ کی افغانستان کے لیے ’عالمی ڈونر کانفرنس‘ کا انعقاد آج ہوگا

جنیوا:(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کی زیر صدارت افغان شہریوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 606 ملین ڈالر کی مالی امداد کے لیے عالمی ڈونر کانفرنس آج ہونے جا رہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی زیر صدارت جنیوا میں افغانستان کے لیے عالمی ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 40 سے زائد ممالک کے وزرا کی شرکت متوقع ہے۔فغان شہریوں کو دواؤں، غذا، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے کئی ممالک نے امدادی رقوم کی فراہمی کی ہامی بھری ہے تاہم اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ مبادا یہ رقوم طالبان کے کنٹرول میں نہ ہوں اور ان رقوم کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بتایا تھا کہ افغان شہریوں کو دسمبر تک تقریبا 606 ملین ڈالر کی ضرورت ہوگی جو جنگ زدہ ملک میں طبی امداد، صاف پانی کی فراہمی اور صحت و صفائی میں استعمال ہوگی۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ نے ہنگامی پناہ گاہوں کے لیے فنڈنگ کی بھی درخواست کی گئی ہے کیونکہ 35 لاکھ افغان بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا بھی ہےورلڈ فوڈ پروگرام کے آخری سروے میں 93 فیصد کے پاس مناسب خوراک کی کمی تھی کیوں کہ ان لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری کے لیے نقد رقم نہیں تھی۔اس حوالے سے افغانستان کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر مریم ایلن میک گروٹی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا تھا کہ طالبان کی کابل میں آمد سے پہلے ہی افغانستان کے حالات سنگین تھے۔ خشک سالی اور کورونا وائرس کی وبا نے 14 ملین افراد کو شدید بھوک میں مبتلا کیا تھا۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر