کنسٹرکشن انڈسٹر ی شدید بحران کا شکار، سیمنٹ کی بوری 200روپے تک مہنگی ہو گئی

پشاور(نیشنل ٹائمز)تعمیراتی سامان میں 50فیصد تک اضافہ کے باعث گھر بنانے کا خواب ادھورا بن گیا ہے تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ کے باعث کنسٹرکشن انڈسٹر ی شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اینٹ،سیمنٹ، باجری، سریا، کی قیمتوں میں پچاس فیصدتک اضافہ ہوا ہے سستے گھر کا خواب پورا ہونا مشکل ہو گیا ہے سیمنٹ کی بوری 200روپے تک مہنگی ہو گئی ہے۔ اسٹیل 50سے 60ہزار روپے فی ٹن مہنگا ہو گیا ہے الیکٹرک سامان 30فیصد تک مہنگا ہو گیا ہے۔ سینٹری سامان کی قیمت میں 10سے 30فیصد تک اضافہ ہوا ہے روپے کی قدر میں کمی اوردرآمدی لاگت بڑھنے سے کنسٹرکشن کی انڈسٹری بھی ویران ہو کر رہ گئی ہے۔ سیمنٹ 525روپے سے 750روپے تک پہنچ گئی ہے ٹائل کی قیمت میں 5سے 30روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ پینٹ کی قیمت میں 5سے 20فیصد تک اضافہ ہوا ہے المونیم کی قیمت میں بجٹ کے بعد 20فیصد تک اضافہ ہوا ہے تاجروں کے مطابق درآمدی سامان کی قیمت بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ مزدوری بھی 20فیصدتک مہنگی ہو گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر