لاہور (نیشنل ٹائمز) شائقین کا انتظار ختم اور نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی جب کہ قیمت 500 سے3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔راولپنڈی میں شیڈول ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی قیمت ایک اور 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹکٹ کی قیمت 500 سے3 ہزار روپے مختص ہوئی، ٹکٹ خریدتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت نادرا سے مظور شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا، اصلی شناختی کارڈ بھی ہونا ضروری ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹکٹس ٹرانسفر نہیں کی جا سکتیں، 17 سے 18 سال کے افراد کا کم از کم جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا، چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا ضروری ہے، بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو اسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا، اعزازی ٹکٹ کے حامل افراد پر بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر کا کہنا ہے کہ سیریز میں تماشائیوں کی واپسی پر ہم بہت پْرجوش ہیں، فی الحال گنجائش کے25 فیصد افرادکو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی،شائقین حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
شائقین کا انتظار ختم، نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئےٹکٹوں کی فروخت شروع



