وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے

پشاور(نیوز ڈیسک): وزیر اعظم عمران خان آج خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم 10 بلین ٹری منصوبہ کے تحت شجرکاری مہم میں شریک ہوں گےوزیر اعظم پشاور کے قریب زیتون کی شجرکاری کا آغاز کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان آج خیبر پختونخواہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے وزیر اعلی کے پی کے محمود خان بھی ہمراہ ہوں گے،وزیراعظم کو صوبہ کی سیاسی اور انتظامی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گیسینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ خیبر پختونخوا کا پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم کو تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت دس بلین درخت لگانے کا ہدف بتایا ہے۔ دس بلین درختوں کا ہدف پانچ برس کے لیے ہے۔ پلان کے مطابق پہلے تین سال میں 3.2 بلین درخت لگائے جائیں گے۔حکام کے مطابق رواں سال جون تک ایک بلین درخت لگا دیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم کے مطابق اس وقت تک پاکستان 50 کروڑ سے زائد درخت لگا چکا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں ایسے چھ اضلاع کی نشاندہی بھی کی ہے، جہاں اگر شجرکاری نہ کی گئی تو وہ 2050 تک ریگستان بن جائیں گے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر