پاکستانی ریسلر انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا فائنل اپنے نام کرلیا

ایتھنز(نیشنل ٹائمز)پاکستانی ریسلر انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے فائنل اپنے نام کرلیا ہے۔انعام بٹ نے فائنل میچ میں آذربائیجان کے پہلوان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، اس سے قبل انہوں نے سیمی فائنل مقابلے میں یوکرائن کے پہلوان کو تین ،ایک سے شکست دی اور کوارٹر فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے ریسلر کو تین ،صفر سے شکست دی تھی۔دوسری جانب پاکستان کے دوسرے ریسلر زمان انور کو آذربائیجان کے ریسلر کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست ہوئی تاہم انہوں نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے انعام بٹ اٹلی میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں اپنے ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہے تھے اور انہوں نے چوتھی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔



  تازہ ترین   
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر