نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، سیریز کا اسٹیٹس تبدیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے اور پی سی بی نے ون ڈے سیریز کا اسٹیٹس بھی تبدیل کردیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی۔ اسلام آباد پہنچنے پر مہمان ٹیم کا نجی ہوٹل میں کووِڈ ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد کھلاڑی اپنی ٹریننگ شروع کریں گے۔کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کی اجازت ملے گی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹر اسکواڈ میچ شیڈول ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سوپر لیگ کا حصہ نہیں ہوگی بلکہ اس سیریز کا درجہ باہمی سیریز کا ہوگا۔پی سی بی کے مطابق سیریز میں ڈی آر ایس استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ان میچز کو ورلڈ سپر لیگ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 23-2022 میں پھر پاکستان آئے گی اور دو ٹیسٹ میچز اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں بورڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ اس دورے میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز کو ورلڈ کپ 2023 کی کوالیفکیشن کے عمل کا حصہ بنایا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو ہو گا۔ سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 25، 26 اور 29 ستمبر، یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں ہوگی۔



  تازہ ترین   
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر