اقوام متحدہ کا عالمی برادری کو طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر زور

نیویارک:(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنی چاہیے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں جانتے طالبان سے بات چیت کا کیا نتیجہ نکلے گا لیکن اگر ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان دہشت گردی کا مرکز نہ بنے، خواتین اور اقلیتوں کو ان کے حقوق ملیں تو ہمیں طالبان سے بات کرنی ہوگی۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں مخلوط حکومت بنے جس میں افغان معاشرے کے تمام جز شامل ہوں لیکن طالبان نے جس حکومت کا اعلان کیا ہے اس میں ایسا کچھ نظر نہیں آتا، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں تمام لوگوں کے حقوق کا عزت دی جائے اور امن و استحکام کے ساتھ حکومت کی جائے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں معاشی بحران کا خدشہ ہے لہذا ہمیں لاکھوں افراد کو بھوک کے باعث موت کے منہ میں جانے سے روکنا ہو گا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر