اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسپیکٹرم لائسنس کی نیلامی سے ایک ارب ڈالر کا حصول دشوار ہوگیا۔ زرائع کے مطابق اسپیکٹرم لائسنس کی نیلامی میں ٹیلی کام کمپنیوں نےعدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ ٹیلی کام انڈسٹری ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی چار میں سے تین کمپنیوں نے بولی میں شرکت ہی نہیں کی۔اسپیکٹرم کی بلند قیمت اور سخت شرائط کی وجہ سے اسپیکٹرم کی نیلامی ناکام ہوگئی۔اسپیکٹرم کی قیمت کی ڈالر میں وصولی اور سخت شرائط رکاوٹ ثابت ہوئے۔ اسپیکٹرم کی نیلامی سے ایک ارب ڈالر کے حصول کا ہدف مشکل میں پڑ گیا۔شرح مبادلہ بڑھنے سے اسپیکٹرم کی قیمت میں 2017کے مقابلے میں 66فیصد تک اضافہ ہوا2017میں اسپیکٹرم 3.11ارب روپے فی میگاہرٹز پر نیلام ہواتھا۔شرح مبادلہ بڑھنے سے اب فی میگاہرٹز اسپیکٹرم کی قیمت 5.12ارب روپے کی سطح پر آگئی ۔
اسپیکٹرم لائسنس کی نیلامی سے ایک ارب ڈالر کا حصول دشوار ہوگیا



