پی ڈی ایم کی تدفین ہوگئی ،شکست نے اپوزیشن کو حواس باختہ کردیا: شبلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ کی ہار نے اپوزیشن کو حواس باختہ کردیا ہے۔ ملک میں الیکشن کا جو جمہوری عمل تھا وہ ختم ہوا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نےکورونا میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی۔ کورونا کےدوران حکومت نے معیشت کو سنبھالا اور ترقی کا پہیہ رکنے نہ دیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئی اور انہیں ریلیف فراہم کر رہی ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو صرف اپنے مفادات کا خیال ہے عوام کا کوئی خیال نہیں۔ ان لوگوں نے اداروں کو ہمیشہ اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ ان لوگوں نے اداروں کو ہمیشہ اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا۔اپوزیشن جماعتیں آئے روز ایسے شوشے چھوڑ رہی ہیں جس سے ملک کی ترقی روکی جائے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ الیکٹرول ریفارمز پر بھی اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہیں۔اپوزیشن اگر این آر او کیلئے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے تواسےناکامی ہوگی ۔عوام کے مسائل کے حل کیلئےجو معاملات مل بیٹھ کرکئےجائیں اس کیلئے تیار ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کو ملکی مفاد کیلئے قانون سازی کی ہمیشہ دعوت دی۔ پی ڈی ایم نئی اننگز کا آغاز کرے، عوام سے معافی مانگے۔پی ڈی ایم اب قصہ پارینہ بن چکی ہے،اس کی تدفین کل ہوگئی۔ کل کے الیکشن میں کوئی ایسی بات نہیں تھی جس میں خرابی کا کوئی عنصر ہو۔ ہم نے قانونی و آئینی طور پر حربہ استعمال کیا جس سے شفافیت ہو۔ ووٹ خریدنے اور بیچنے والوں پر ہماری نظر تھی۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر