میگھن کو اپنی ماں کے ساتھ بھی جانے کی اجازت نہیں تھی، شاہی مدیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شاہی مدیر اومڈ اسکوبی نے انکشاف کیا ہے کہ میگھن کو اپنی ماں کے ساتھ کافی کے لیے بھی جانے کی اجازت نہیں تھی۔برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کے اوپرا ونفرے کو دیے گئے تہلکہ خیز انٹرویو کے دنیا بھر میں چرچے ہیں، انٹرویو پر مسلسل دنیا بھر سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔اب شاہی مدیر اومڈ سکوبی نے امریکی میگزین ہارپربازار کے لیے لکھی جانے والی اپنی تحریر میں انکشاف کیا ہے کہ میگھن مارکل کو محل میں بالکل تنہا کردیا گیا تھا انہیں اپنی ماں ڈوریا رگلینڈ کے ساتھ کافی کے لیے محل سے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔اسکوبی نے لکھا کہ دوستوں کے ساتھ باہر کھانے کے لیے جانے سے میگھن کے حوصلے بلند ہوسکتے تھے لیکن شاہی محل کی جانب سے میگھن کے سماجی سفر پر پابندی عائد تھی کیونکہ شاہی خاندان اور ان کے معاونین کا کہنا تھا کہ اس سے ان کی شاہی حیثیت پر فرق پڑے گا۔اسکوبی نے اپنی تحریر میں مزید لکھا کہ میگھن کی تنہائی ان کی والدہ کے لیے پریشانی کا باعث تھی۔ میگھن کی والدہ ڈوریا رگلینڈ 2019 میں جب فروگمور کوٹیج میں میگھن سے ملنے گئیں تو یہ بات ان کے لیے بہت حیران کن تھی کہ وہ اور اُن کی بیٹی ایک ساتھ کافی کے لیے بھی باہر نہیں جاسکتے اور اس وقت ڈوریا نے میگھن سے کہا کہ آپ یہاں پھنس گئی ہیں۔واضح رہے کہ ونفرے کو دیے گئے انٹرویو میں میگھن نے کہا تھا کہ وہ شاہی خاندان کا حصہ بن کر تنہا ہوگئیں۔ ڈچزآف سسیکس نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں دوستوں کے ساتھ باہر کھانے کے لیے جانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے شاہی خاندان پر نسی تعصب کے الزاما ت بھی عائد کیے تھے۔میگھن کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے وہ اچھا محسوس کررہی ہیں کہ کوئی ان کی ٹوہ میں نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر