عالمی سطح پر تعلقات کیلیے طالبان کو باتیں نہیں عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، امریکا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ طالبان سے تعلقات ان کے رویہ پر منحصر ہے لہذا انہیں صرف باتیں نہیں بلکہ عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔افغان خبررساں ادارے سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکا القائدہ کو ختم کرنے کے لیے آیا تھا لہذا ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے، ایک صدی پہلے اسامہ بن لادن کو انصاف کے کٹھرے میں لایا گیا جب کہ بحیثیت تنظیم القائدہ کو اس قابل نہیں چھوڑا کہ اب وہ کسی اور ملک کو نشانہ بناسکے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغان فورسز بہادر ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا تاہم بحیثیت ادارہ افغان آرمی مکمل ناکام رہی اور حکومت بھاگ گئی، اشرف غنی کے ملک سے بھاگنے سے ایک رات قبل میری ان سے بات ہوئی جس میں انہوں نے آخری دم تک طالبان کے خلاف لڑنے کے عزم کا اظہار کیا تاہم اگلے ہی دن وہ فرار ہوگئے اور اشرف غنی کو فرار کرانے میں امریکا کا کوئی ہاتھ نہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق کہا کہ طالبان قیادت چاہتی ہے کہ انہیں عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے اور مدد فراہم کی جائے تاہم یہ صرف اور صرف اس بات پر منحصر ہے کہ طالبان کیا کرتے ہیں، صرف ان کے کہنے سے کچھ نہیں ہوگا لہذا طالبان کے امریکا اور دیگر ممالک سے تعلقات کا تعلق ان کے طرز عمل سےہوگا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا افغانیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور مستقبل کی حکومتوں کےساتھ تعاون جاری رکھے گا اگر وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کی پاسداری کے وعدوں پر قائم رہیں تو۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر