ایک ہفتے میں انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں, ایک ہفتے کے دوران انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ ہوا، تازہ دودھ دہی، گھی سمیت 26 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئی،7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 18 میں استحکام رہا، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 13.48 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتے چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے 36 روپے پر پہنچ گئی جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 6 پیسے اضافہ ہوا۔ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت 89 پیسے بڑھ گئی، تازہ دودھ ایک روپے 45 پیسے، دہی ایک روپے 37 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 9 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے جبکہ دال چنا 74 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.57 فیصد کمی ہوئی جس کی بڑی وجہ لہسن 15روپے 12 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 81 پیسے کمی آئی جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 31 روپے 29 پیسے سستا ہوا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر