’کچھ افراد میں کوروناکی ہر قسم کے خلاف مدافعت پیدا ہو گئی ‘ نئی تحقیق میں خوشگوار انکشاف

نیو یارک (نیشنل ٹائمز) سائنسی تحقیق کے نتیجے میں انکشاف ہوا ہے کہ کچھ لوگوں میں کورونا وائرس کی ہر قسم کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو گئی ہے جو انہیں محفوظ رکھتی ہے ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے راکفیلر یونیورسٹی امریکہ کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط مدافعت والے افراد کے جسم میں اینٹی باڈیز کی مقدار عام لوگوں سے کہیں زیادہ ہے جو کورونا کی خطرناک ترین شکل کا بھی مقابلہ کر سکتی ہیں ۔امریکی ادارے نیشنل پبلک ریڈیو ( این پی آر) کے مطابق وائرولوجسٹ پال بیانیاس نے کہا کہ ہماری تحقیق کے مطابق ایسی مدافعت رکھنے والے کورونا وائرس کی کسی بھی شکل کو شکست دینے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔پچھلے ماہ انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی اس مطالعاتی تحقیق میں بیانیاس اور ان کے ساتھیوں نے مضبوط مدافعت والے افرادکے اجسام میں موجوداینٹی باڈی کا ٹیسٹ لیا تو وہ کرونا وائرس کی تمام موجود تغیرات کو بآسانی قابو میں کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔تحقیق کے مطابق امکان کیا جا رہا ہے کہ ایسے افراد سارس وائرس سے جڑی کسی بھی بیماری سے محفوظ ہیں ، یہ اینٹی باڈیز یا سپر ہیومن مدافعتی نظام ان افراد میں پایا گیا ہے جنہیں گزشتہ سال کرونا وائرس لاحق ہوا تھا اور انہیں اس سال کرونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر